بھٹکل،8؍مئی( ایس او نیوز) وائی ایم ایس اے کی انتخابی میٹنگ میں عتیق الرحمن منیری وائی ایم ایس اے کی نئی میعاد کے لئے بطور صدر اور مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی بحیثیت جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ وائی ایم ایس اے یعنی ینگ مسلم سروس اسوسی ایشن، نوائط کالونی اور اُس کے اِرد گرد علاقے کے نوجوانوں پر مشتمل ایک متحرک اور فعال اسوسی ایشن ہے جو تقریبا 30سال سے دینی ، اصلاحی ،تربیتی ،سماجی اور فلاحی کام انجام دیتے آرہی ہے۔ وائی ایم ایس اے کا ایک اہم انتخابی اجلاس مورخہ 6؍ مئی 2018ء بروز اتوار بعد نماز ظہر تا عصر ظہرانے کے ساتھ تنگن گنڈی میں جناب کولا مظفر صاحب کے مکان پر منعقد ہوا۔
حافظ اصغر حسین صدیقی کی تلاوت سے نشست کی کارروائی شروع ہوئی۔ نشست کی صدارت سابق صدر وائی ایم ایس اے جناب مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے فرمائی ۔ اس اجلاس میں تقریباً 80سے زائد نوجوان شریک تھے ۔ ناظمِ انتخاب جناب اقبال سہیل نے اجلاس کی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے سابق جنرل سکریٹری جناب محمد عمران اکرمی کو سابقہ سہ سالہ کارکردگیوں پرمشتمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی دعوت دی موصوف نے اراکین کے سامنے سابقہ سہ سالہ مکمل رپورٹ پیش کی اس کے بعد موجودہ جنرل سکریٹری جناب مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی نے حساب کتاب پیش کیا۔ بعد ازاں اسپورٹس سکریٹری جناب نصیف خلیفہ نے اسپورٹس سے متعلق رپورٹ اور حساب کتاب پیش کیا۔ تمام چیزیں بالاتفاق منظوری کے بعد جملہ اراکین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منظوری دے دی ۔ اس کے بعد ناظمِ انتخاب نے انتخابی کارروائی شروع کرتے ہوئے اراکین سے درخواست کی کہ آئندہ سہ سالہ معیاد کے لئے بہترین انتظامیہ تشکیل دیں جس میں نئے اور پرانوں کا تا ل میل ہوں چنانچہ ناظمِ انتخاب کے حکم سے ناموں کے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ تقریباً 26نام پیش ہوئے جبکہ انتظامیہ کے لئے صرف 15؍اراکین درکا تھے۔ خفیہ پرچی کے ذریعہ نظام انتخاب کی نگرانی میں بحسن و خوبی انتخابی عمل اختتام کو پہونچا اور اُس دن تمام نو منتخب اراکین کو اُن کے انتخاب کی اطلاع تحریری طور پر دی گئی ۔ اس کے بعد دوسرے دن 7؍ مئی 2018ء بروز پیر بعد نماز عشاء جناب عتیق الرحمن منیری کے مکان مرحبا میں نومنتخب انتظامیہ کا اجلاس جناب مولانا راحمت اللہ رکن الدین ندوی کی صدارت اور محمد عمران اکرمی کی تلاوت سے 17اراکین انتظامیہ کی موجودگی میں شروع ہوا۔ جس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جو حسب ذیل ہیں۔
۱۔ صدر۔ جناب عتیق الرحمن منیری
۲۔ نائب صدر۔ جناب حافظ عرفات حسین عسکری
۳۔ جنرل سکریٹری ۔ جناب مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی
۴۔ معاون سکریٹری ۔ جناب عمر خلیفہ
۵۔ اسپورٹس سکریٹری ۔ جناب حافظ احمد ریاح منیری
۶۔ معاون اسپورٹس سکریٹری۔ عبدالباسط نواب رکن الدین
۷۔ خازن ۔جناب انس حسن کرانی
۸۔ محاسب ۔ جناب عمران کولا
اسپورٹس سکریٹری اور معاون اسپورٹس سکریٹری کثرتِ آراء سے منتخب ہوئے ۔ بقیہ تمام عہدے بالاتفاق منتخب کئے گئے۔
اس موقع پر ذمہ داران نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ دبئی میں وائی ایم ایس اے نے دبئی شاخ کے نام سے اپنے نوجوانوں کا ایک اتحاد قائم کیا ہے۔ جو وطن سے دور رہنے کے بائوجود اپنے ادارے سے جُڑے ہوئے ہیں اور بموقعہ مفید مشوروں سے نوازتے ہیں۔ اس موقع پر دُعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نوجوانوں کی اس اسوسی ایشن کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائیں اور نظر بد سے اللہ ہمارے نوجوانوں کی حفاظت فرمائیں ۔ آمین ۔